نسٹ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کانووکیشن،دو سو طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

نسٹ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کانووکیشن،دو سو طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کا پوسٹ گریجویٹ کانووکیشن بدھ کے روزمین یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس میں دو سو طلبہ کو ڈگریوں سے نوازاگیا۔ڈگریاں الیکٹریکل انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹراورکمیونیکیشن سکیورٹی، انفارمیشن سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجیزکے مٖامین کی تعلیم میں دی گئیں۔ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نویدزمان ہلال امتیاز(ملٹری) نے کانووکیشن کی صدارت کی۔شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پریذیڈنٹ گولڈمیڈلز انجینئر حسن سعادت اور انجینئرمحمد عامر عاصم خان جلوانہ ، انجینئر محمد عبداللہ حنیف اور ا نجینئر نعمان ایوب اورانجینئر محمد نعمان جاوید ایم ایس ۔ای ای بیچ 2013 کودیئے گئے۔ریکٹرنسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائیرڈ)نوید زمان ہلال امتیاز(ملٹری)نے نسٹ کی کامیایوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے قلیل وقت میں بہت نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

۔انہوں نے پچاس سال تک کی دنیا کی ایک سو نیورسٹیوں میں نسٹ رینکنگ کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کالج پرنسپل کو معیاری تعلیم اور ملکی تحقیق کیلئے کاوشوں کو سراہا۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نے زندگی میں مقام پیدا کرنے کیلئے محنت اور علم حاصل کرنے کے مواقع حاصل کرنے پر زور دیا۔