فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا حتمی بحث کے لئے طلب

فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس (ر) اسد منیر کی فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پرتعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو29 دسمبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزارپاکستان فٹ بال فیڈریشن کی درخواست پرانکی وکیل عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو فٹ بال فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔ فٹبال فیڈریشن کے دو دھڑے ہیں جن میں حکومت مداخلت کر رہی ہے ۔ قانون کے مطابق فٹ بال فیڈریشن کے معاملات کو ریگولیٹ کرنا وفاقی حکومت کا نہیں بلکہ صوبوں کا اختیار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -