جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کرنے کی درخواست، وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کرنے کی درخواست، وفاقی اور پنجاب حکومت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کتوں اوردیگر جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 23 جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار وقاص میر ایڈووکیٹ کی درخواست میں انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کتوں سمیت دیگر جانوروں کی لڑائیاں کرائی جاتی ہیں،جس میں یہ جانور شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔حکومت اور محکمے جس قانون کے تحت ایسی لڑائیوں کی اجازت دیتے ہیں وہ 1890ء میں برطانوی دور حکومت میں منظور ہوا ،125سال پرانے برطانوی قانون کو پاکستان میں لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -