حادثات سے بچنے کے لئے رکشہ اور موٹر سائیکل کی رفتار کو کم کیا جائے،عبدالمجید منہاس

حادثات سے بچنے کے لئے رکشہ اور موٹر سائیکل کی رفتار کو کم کیا جائے،عبدالمجید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگی رہنما عبدالمجید منہاس نے کہا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لئے رکشہ اور موٹر سائیکل کی رفتار کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ان دونوں سواریوں کی رفتار پر پابندی لگا کر انہیں چالیس کلومیٹر تک محدود کر دیا جائے ان کے علاوہ گاڑی یا موٹر سائیکل پر فون سننے پر بھی پابندی کے قانون پر بھی سختی سے عمل کروایا جائے ۔کیونکہ فون سنتے وقت ہاتھ تو کان پر ہوتا ہے اور دماغ کہیں اور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ٹریفک کے حالات بہتر بنانے ہیں تو ان باتوں پرعمل کرنا بہت ضروری ہے۔