فراڈ کے مقدمہ میں ملوث گلوکار بلال سعید کی 5جنوری تک عبوری ضمانت

فراڈ کے مقدمہ میں ملوث گلوکار بلال سعید کی 5جنوری تک عبوری ضمانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے 6 کروڑ روپے کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث معروف گلوکار بلال سعید اور انکے ساتھیوں کی 5جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔جبکہ پولیس اورپراسیکیوشن سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار گلوکار بلال سعید، ان کے بھائی رضا سعید اور فاروق امین کی عبوری ضمانت کی درخواست پران کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے خاتون رخسانہ بی بی کی درخواست پر 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیور، قیمتی سامان، ملکی و غیرملکی کرنسی کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے جو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ملزموں کا اس وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور ان کے آپس میں خاندانی تنازعات چلے آ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -