چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قائمقام ڈی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قائمقام ڈی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 11جنوری تک جواب طلب کرلیا جبکہ آئندہ تاریخ سماعت پر فاطمہ شیخ کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست گزارشیراز ذکا ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ چائلڈ پروٹیکش بیورو کے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گریڈ اٹھارہ کی افسر فاطمہ شیخ کو گریڈ انیس کی آسامی پر قائم مقام ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -