ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ پنجاب وضاحت کیلئے طلب

ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ پنجاب وضاحت کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو آئندہ تاریخ سماعت پر وضاحت کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت23جنوری تک ملتوی کر دی ۔ بزرگ پنشنرز کی ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں پر درخواست گزاروں کی طرف سے ثمرہ ملک اور صفدر پیرزادہ ایڈووکیٹس نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود محکمہ خزانہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا نہیں کر رہا۔
ڈبل پنشن

مزید :

صفحہ آخر -