مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی، 30دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدائیت کر دی

مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی، 30دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ریٹائرڈ) زاہد سعید نے تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی کیلئے تمام انتظامات 30دسمبر تک مکمل کر لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کے قیام ، اثاثوں اور واجبات کی تقسیم اور مالی معاملات سے متعلق تیاری مکمل رکھی جائے تاکہ ٹرانزیشن کا عمل باطریق احسن سر انجام دیا جا سکے۔سول سیکرٹریٹ میں ڈی سی اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کیپٹن(ریٹائرڈ) زاہد سعید نے کہا کہ تمام انتظامی افسران نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مکمل تعاون فراہم کریں،نئے بلدیاتی نظام کی فعالیت سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران نئے بلدیاتی نظام کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں جبکہ ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے تحت سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -