چیئرمین میونسپل کمیٹی ملکوال کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن عدالت کے حتمی فیصلہ سے مشروط

چیئرمین میونسپل کمیٹی ملکوال کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن عدالت کے حتمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ملکوال کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن روکتے ہوئے اسے عدالت کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیاہے ۔ عدالت نے ٹاس کے ذریعے انتخابی نتائج جاری کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ناکام امیدوارقمر خان کے و کیل مبین الدین قاضی نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے عملے کی ملی بھگت سے دھاندلی کر کے انہیں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ مد مقابل ن لیگ کے امیدوار حافظ قدیر الحسن کو سات ووٹ ڈالے گئے جبکہ انہیں 11ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ ریٹرننگ افسر نے درخواست گزار کو ڈالے گئے چار ووٹوں کوخود ہی دوہری مہریں لگا کر مسترد کر دیا اور دونوں امیدوارو ں کے ووٹ برابر ہونے پر سکے کے ذریعے قرعہ اندازی کی اور مخالف امیدوار کوچیئرمین کے لئے کامیاب قرار دے دیا۔جس پر عدالت نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ملکوال کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن روکتے ہوئے عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا،عدالت سکے سے ٹاس کر کے انتخابی نتائج جاری کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو معطل کر دیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
فیصلہ سے مشروط

مزید :

صفحہ آخر -