ہائی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ، مرمت کی مد میں کروڑوں کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف

ہائی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ، مرمت کی مد میں کروڑوں کی بوگس ادائیگیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ارشد محمود گھمن//سپیشل رپورٹر)پنجاب ہائی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ لاہور میں مشینری ریپیئرنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی بو گس ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے انچارج سب انجینئر سید عمران اقبال نے مبینہ طور پر روڈز پریمکس پلانٹ،ڈمپرز،روڈ رولرزوغیرہ کی مد میں جعلی ووچرز ڈال کر 3کروڑ نکلو الئے 2008تا 2016 کے ریکارڈ ووچرز غائب کیے جانے کا امکان اس ضمن میں ہونے والی کرپشن کی آڈٹ رپور ٹس کو سابق چیف انجینئر سر فراز بٹ، ایس ای امجد رضا، سابق ایکسین انوارالحق نے مبینہ طور پر مک مکا کر کے نظر انداز کر دیا ذرائع کے مطابق پنجاب ہائی وے مکینیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ لاہور کی مشینری جن میں کروڑوں روپے مالیت کا روڈز پریمکس پلانٹ، 5ڈمپر، 3روڈ رولر وغیرہ کو سب انجینئر سید عمران اقبال نے گزشتہ 6سال کے دوران کنٹریکرز کو کرایہ پر دے کر کروڑوں روپے و صول کر کے قو می خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ہڑپ کر لئے گئے بعد ازاں مشینری کے نا کا رہ ہو نے پر 3کروڑ روپے کے اضا فی ریپیرنگ بوگس بلز ڈال کر قو می خزانہ سے نکلوا کر اعلی افسران سمیت آپس میں بند ر بانٹ کر لئے ذرائع نے بتایا کہ خستہ حا لت میں پڑی ہو ئی کروڑوں روپے کی مشینری کو آڈٹ آفیسر نے بھی مبینہ مک مکا کر کے کلیئر کر دیا جس کا انکشاف ایک کنٹریکٹر نے سابق چیف انجینئر سر فراز بٹ،ایس ای امجد رضا،سابق ایکسین انوارالحق کو کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر آڈٹ رپورٹس کی انکوائری کر نے کی بجائے نظر انداز کر کے ہو نے والی کرپشن کو تحفظ فراہم کر نے میں نمایاں کردار ادا کیا گیا ذرائع نے بتا یا کہ گزشتہ ماہ قبل گلبرگ آفس کو کینال روڈ پر شفٹ کر دیا گیا ہے جس میں قیمتی ریکارڈ کو بھی غائب کر دیا گیا ہیجب اس بابت موقف دریافت کرنے کے لئے ایس ای امجد رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مو قف دینے سے انکار کر دیا مزکورہ سب انجینئر کا کہنا ہے کہ میں ایک معمولی درجہ کا آفیسر ہوں اتنی بڑی کرپشن نہیں کر سکتا ذمہ دار آ فیسرز میری ایما نداری سے بخو بی واقف ہیں ایسی خبریں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
بوگس ادائیگیاں

مزید :

صفحہ آخر -