خلا سے آنیوالے طاقتور پراسرار ریڈیو سگنلز سے سائنسدان پریشان

خلا سے آنیوالے طاقتور پراسرار ریڈیو سگنلز سے سائنسدان پریشان
خلا سے آنیوالے طاقتور پراسرار ریڈیو سگنلز سے سائنسدان پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مونٹریال(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری ملکی وے کہکشاں کے باہر سے طاقتور ریڈیو سگنل موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور ماہرین حیران ہیں کہ آخر یہ سگنل کس وجہ سے اور کس چیز سے آرہے ہیں۔حال ہی میں ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایسے مزید 6 ریڈیو سگنل موصول کیے ہیں۔ قبل ازیں مارچ 2016 میں ایسے ہی 10 انتہائی طاقتور سگنل زمینی ریڈیو دوربینوں نے موصول کیے تھے اور تب سے ماہرین پریشان ہیں کہ آخر ان کی ممکنہ وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ نئے سگنل بھی اسی سمت سے موصول ہوئے ہیں جہاں سے مارچ میں 10 سگنل وصول کیے گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈیو لہروں کے یہ سگنل اگرچہ صرف چند ملی سیکنڈ تک کے لیے ہی برقرار رہتے ہیں لیکن ایسے ایک سگنل یا ’’جھماکے‘‘ میں مجموعی طور پر اتنی زیادہ توانائی ہوتی ہے جتنی ہمارا سورج پورے ایک دن میں روشنی کی صورت خارج کرتا ہے۔ اسی مختصر مدت کی بنا پر انہیں ’’فاسٹ ریڈیو برسٹس‘‘ (ایف آر بی) کا نام دیا گیا ہے۔
ریڈیو سگنلز

مزید :

صفحہ آخر -