تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو ایک کروڑ روپے سامان کا عطیہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو ایک کروڑ روپے سامان کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انٹر نیشنل این جی او کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو ایک کروڑ روپے سامان کا عطیہ دیا گیا جس کی ایک تقریب گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں منعقد ہوئی تقریب میں این جی او کے نمائندگان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنبر گیلانی ، ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن آصف ، ڈی ڈی او ، ایم ایس ، ڈی ایچ او نو منتخب چیئر مین و وائس چیئر مین بلدیہ سوہاوہ کے علاوہ سوہاوہ سے سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ او پروگرام ساجد اقبال نے پروگرامز کے متعلق بریف کیا اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی نے این جی او کا شکریہ ادا کیا اور ان کے پروگرام کی تعریف کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو این جی اوز کی طرف سے ایک کروڑ روپے مالیت کے سامان میں آپریشن تھیٹر کے لئے جدید مشینری کے علاوہ جدید بیڈز ،ڈسپوزبل اوزار اور دیگر سامان شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -