ہوٹلوں میرج ہالوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

ہوٹلوں میرج ہالوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہوٹلوں میرج ہالوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تقریبات میں درجنوں ڈشیں چلنے لگی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے شادی ہالوں ہوٹلوں وغیر ہ میں سرعام ون ڈش کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ایک ایک تقریب میں درجنوں مختلف ڈشوں سے مہمانوں کی خاطر توازہ کی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ ون ڈش پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ون ڈش کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں غریب و متوسط طبقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -