میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث گاڑیاں گھنٹوں لیٹ

میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث گاڑیاں گھنٹوں لیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نامہ نگار)میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث سیالکوٹ براستہ نارووال سے لاہور کراچی جانے والی ٹرین علامہ اقبال اور لاہور جانے والی ٹرین لاثانی ایکسپریس گھنٹوں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،جبکہ ٹرینوں میں ڈبوں کی ابتر صورت حال پر مسافروں سراپا احتجاج ہیں،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے نارووال لاہور جانے والی علامہ اقبال ٹرین اور سیالکوٹ سے نارووال لاہور جانے والی ٹرین لاثانی ٹرین شدید دھند کے باعث گھنٹوں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان ہے بعض ڈبوں کے باتھ رومز میں پانی کی قلت کے علاوہ ان کے دروازے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لمبے سفر میں خصوصا خواتین ،بچوں اور بوڑھے افراد کو مشکلات ہوتی ہیں گاڑیوں میں صفائی کی صورت حال بھی ابتر ہے،مسافروں نے وزیر سمیت دیگر اہم عہدداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا،

مزید :

علاقائی -