سرگودھا: مسائل کے کاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

سرگودھا: مسائل کے کاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) حکومت نے سرگودھا شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کے لئے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جسکی ابتدائی طور پر منظوری بھی دی جا چکی ہے، سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ امپروومنٹ ٹرسٹ کے متبادل بنا ئی جا رہی ہے، جسکی با ضابطہ منظوری چند روز میں متوقع ہے، ایس ڈی اے کے بننے سے شہر میں سیوریج صفائی اور پینے کے پانی جیسے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام تر فائل ورک مکمل کر لیے گئے ہیں، توقع ہے کہ یکم جولائی 2017 سے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی عملی طور پر فعال ہو جائے گی،اتھارٹی کا مقصدشہر کی ترقی کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔

مزید :

علاقائی -