گوجرہ: کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے زندگیوں سے کھیلنے لگے

گوجرہ: کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے زندگیوں سے کھیلنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرہ(نمائندہ خصوصی) گوجرہ و گردو نواح میں دودھ فروشو ں نے کیمیکل ملا زہریلا دودھ فروخت کرتے ہوئے انسا نی زندگیو ں سے کھیلنے کواپنا نصب العین بنا لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ شہر و گردو نواح میں دودھ فروش گھرو ں اور ٹی سٹا لو ں میں کیمیکل ملا دودھ سپلا ئی کرنے لگے ۔ مختلف چکوک سے آ نے والے دودھ فروش دودھ میں پوڈر ، کوکنگ آ ئل ، یوریا کھا د اور دیگر کیمیکل ملا کو شہروں کو دودھ سپلا ئی کر کے انسانی جا نو ں سے کھیلنے میں مصر وف ہیں جس کے نتیجہ میں مختلف قسم کی موذی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں چیکنگ پر ما مور عملہ اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف دکھا ئی دیتا ہے اور زہریلا دودھ فروخت کرنے والو ں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ شہر میں دودھ فروش کیمیکل سے تیا ر کردہ مکھن اور کھویا سپلا ئی کر نے بھی مصروف ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زہریلا دودھ فروخت کرنے والو ں کے خلاف سخت قا نونی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور ذمہ داروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -