خوشاب: ٹریفک کے المناک حادثات، معمر خاتون سمیت 8افراد جاں بحق

خوشاب: ٹریفک کے المناک حادثات، معمر خاتون سمیت 8افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خوشاب‘جوہرآباد(نمائندگان پا کستا ن ) جو ہر آ با د اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک معمر خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ راولپنڈی روڈ پر چھبیل کے نزدیک ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے پانی کے گڑھے میں جا گرا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 23سالہ محمد بلال ولد شاہ محمد اور خان محمد ولد نور محمد زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ وسطی شیر والی میں ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل رکشہ اُلٹ جانے سے پرویز اختر ولد محمد حیات زخمی ہوا۔ پرانا ڈاکخانہ چوک جوہرآباد میں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پندرہ سالہ اویس رضا ولد بشارت زخمی ہوا۔ پرانا لاری اڈا جوہرآباد کے سامنے ایک چنگ چی رکشے نے 16سالہ لڑکے محمد نعمان ولد نذر محمد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ محلہ حسین آباد خوشاب میں تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے ایک 65سالہ راہگیر خاتون بھاگ بھری زوجہ محمد نذیر زخمی ہوئیں جبکہ شوگر ملز پھاٹک کے نزدیک موٹر بائیک سلپ ہونے سے سترہ سالہ نوجوان مبشر رضا ولد مبشر حسین زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔
حادثات

مزید :

علاقائی -