جہلم،خاوند دہست کیساتھ ملکر جرمن پلٹ بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

جہلم،خاوند دہست کیساتھ ملکر جرمن پلٹ بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (نامہ نگار)خاوند نے دوست کے ساتھ مل کر جرمن پلٹ بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا شہباز علی بیوی اور بیٹے کو دعوت کے بہانے دوست کے نجی لاء کالج میں لے گیا تھا 8دن پہلے دونوں میاں بیوی بیٹی اور بیٹے کے ہمراء جرمنی سے پاکستان آئے تھے وجہ عناد لڑائی جھگڑے تھے ملزمان واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونا چاہتے تھے پولیس نے بہن کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نیاآڑہ کھاریاں کی رہائشی قمرالنساء زوجہ محمد عالم کو جہلم کے رہائشی بہنوئی شہباز علی ولد علی شیر سکنہ گل افشاں کالونی نے فون کیا کہ عظمیٰ خان فوت ہو گئی ہے جب بہن دیگر رشتہ داروں کے ہمراء ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پہنچی تو مقتولہ کے جسم پر گولیوں کے نشان تھے قمرالنساء نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کو قتل کیا گیا ہے کیونکہ اسے خاوند آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا تھانہ سول لائن پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے بیان دیا کہ میں بیوی کو دوست ملک نوید ولد گل حمید کے نجی لاء کالج میں دعوت کے بہانے لے کر گیا اور وہاں پر منصوبے کے تحت گولی مار کر قتل کر دیا اور خود ہم دونوں نے بیرون ملک فرار ہونے کے لیے رات کی ٹکٹیں کروائی ہوئی تھی مگر اس سے پہلے پکڑے گئے ہیں ملزم بیوی ،بیٹے عمار اور بیٹی روحا کے ہمراء آٹھ دن پہلے جرمنی سے پاکستان آئے تھے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی مقتولہ کی کھاریاں میں نماز جنازہ اداکی گئی عظمیٰ خان جرمنی کے ہسپتال میں ڈاکٹر کے فرائض انجام دے رہی تھی