پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی کامیاب ترین مارکیٹ قرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی کامیاب ترین مارکیٹ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( خصو صی رپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے خطے کے دیگر حصص بازاروں کو دھول چٹا دی، معروف بین الاقوامی جریدہ فوربز بھی آئے روز بلندی کے نئے ریکارڈ بناتے مقامی شیئر بازار کی قصیدہ گوئی پر مجبور ہو گیا۔شیئر بازار کی کارکردگی دکھانے والے بین الااقوامی ریڈار پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نام عروج پر پہنچ گیا ہے۔ فوربز کہتا ہے کہ جہاں ایم ایس سی آئی انڈیکس میں چین 10 فیصد، انڈیا 1 فیصد بڑھا وہاں پورے سال کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس نے 29 فیصد اضافہ دکھا کر خطے کی تمام مارکیٹوں کو دھول چٹا دی۔صرف یہی نہیں چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا طویل مدتی سرمایہ کار بن کر شیئر بازار کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ فوربز کے مطابق معاشی ترقی میں تیزی، اقتصادی استحکام، کم شرح سود اور لگام ڈلی مہنگائی، شیئر بازار کی بہترین پرفارمنس میں معاون ثابت ہوئیں۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک میں شنگھائی الیکٹرک کی 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات کے لئے کھلے دل سے ورلڈ بینک کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی مالی معاونت جیسی بڑی پیش رفت کے باعث ملکی معیشت اور سٹاک مارکیٹ پر انویسٹرز کا اعتماد بڑھا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ