بینظیر بھٹو کی شہادت تاریخ کا سیاہ باب ہے،بیرسٹر محسن رانجھا

بینظیر بھٹو کی شہادت تاریخ کا سیاہ باب ہے،بیرسٹر محسن رانجھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاکی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیاب میں کہا گیا ہے کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بٹھو زرداری بچگانہ سوچ کے حامل ہیں،انہیں لفظ سہولت کار کے مطلب کا بھی علم نہیں۔محترمہ بے نظیر کی شہادت پاکستانی سیاسی تاریخ کاسیاہ با ب ہے،مترمہ کی خدمات جمہوریت کی بحالی کے لیے یاد رکھی جائیں گی افسوس اس بات کا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔مسلم لیگ ن نے عوام سے اعتماد کا ووٹ لے کر حکومت قائم کی ہے ۔جس پر لوگوں نے دھاندلی کا الزام اور عدالتوں میں بھی گئے جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے کبھی دھرنے اور کبھی لانگ مارچ کئے اور عوامی منڈیٹ کو پامال کرنے کی گھناونی سازشوں کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی ۔بلاول کے کشمییرکے حوالے سے حکومتی پالیسوں پرتنقیدکے جواب میں پارلیما نی سیکررٹی نے کہا کہ کشمیر ایشو کو وزیر اعظم نے عالمی سطح پرموثر انداز میں اجاگرکیا۔ماضی میں کیا ہوا؟کسی نے کشمیر مسئلے کی بات تک نہ کی،۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت سے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔پی پی ماضی کو یاد رکھے۔جبکہ ناقص کارگردگی پرایک وزیر اعظم گھر گیا تودوسرا کیس بھگتتا رہا۔بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کا پارلیمنٹ میں آنے کا عزم پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔