سیاست کی اصل جگہ پارلیمنٹ ہے، پرویزاشرف

سیاست کی اصل جگہ پارلیمنٹ ہے، پرویزاشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیر پور(اے این این) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ کے لیے الگ اور پیپلزپارٹی کے لیے الگ قانون بنا رکھے ہیں،سیاست کی اصل جگہ پارلیمنٹ ہے۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے وسان ہاوس خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ضمنی الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آ رہے ہیں کیونکہ وہی سیاست کی اصل جگہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ میں اہم کردار ہوتا ہے، صاف و شفاف الیکشن ہوئے تو سندھ اور پنجاب سمیت پورے ملک میں فتح حاصل کریں گے ۔راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ آصف علی زرداری کی حکومت آئی تو ملک میں 30لاکھ افراد بے گھر تھے ان کو گھر دیئے ،زرداری دور میں سرکاری ملازمین کی ایک سو 20فیصد تنخواہیں بڑھائی گئیں۔