خیبرپختونخوا میں اے این پی کی سیاست کا مقابلہ کرنیوالا کوئی نہیں:حیدر ہوتی

خیبرپختونخوا میں اے این پی کی سیاست کا مقابلہ کرنیوالا کوئی نہیں:حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخوا سے مغربی روٹ پر عملی کام شروع کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک اے این پی نے صوابی سے ہی شروع کرد ی ہے اب پی ٹی آئی کا زیدہ صوابی کے مقام پر اس حوالے سے عمران خان کے جلسے کا انعقاد عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے خیبر پختونخوا کے عوام 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کردینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مانیری صوابی میں حجرہ امان خان ، حجرہ نور جہان اور بعد ازاں اے این پی تحصیل صوابی کی نو منتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر روزی خان، مسلم لیگ ن کے ظریف خان اور دیگر نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کاا علان کیا۔ امیر حیدر خان ہو تی نے کہا کہ عمران خان جلسہ صوابی میں سی پیک کی بات کر رہے ہیں تو پنجاب میں کیوں اس کے بارے میں جلسہ منعقد نہیں کر تے مغربی روٹ کے حوالے سے بات نہیں کر تے صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے وزیر اعلی کو سی پیک کے حوالے سے نرم گوشہ اختیار کر نے کے لئے عمران خان ہدایات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے یہ فاٹا کے تمام قبائیلوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اے این پی فاٹا کے عوام کے مطالبات کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں ہماری سیاست کا مقابلہ کر نے والا کوئی نہیں ہے سی پیک کے مسئلے پر پی ٹی آئی دھری پالیسی پر گامزن ہے وزیر اعلی پرویز خٹک آئے روز اپنا موقف تبدیل کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ صوابی سے تعلق رکھنے والا پرچ پیالی والے غیر جمہوری طریقے سے پی ٹی آئی کا نائب صدر بن گیا ہے پی ٹی آئی کے کارکنان ڈکٹیٹر شپ کے خلاف آواز بلند کریں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے کا خزانہ کنگال کر دیا جب کہ ہم نے ان کو اقتدار حوالہ کر تے وقت بھرا ہوا خزانہ چھوڑا تھا آئندہ انتخابات میں صوبے کے عوام ان کو مستر د کردینگے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں صوبہ بھر میں یونیورسٹیوں ، کالجز ، سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کا جال بچھایا تھا اب صوبائی حکومت کے پاس 70ارب روپے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے نہیں جب کہ جی فی فنڈ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے قبل ازیں اے این پی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی نے زیدہ ضلع صوابی میں پارٹی کے مرحوم رہنما سردار محمد سیکرٹری کے حجرہ میں ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور ضلعی صدر امیر الرحمن کے علاوہ جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان، سابق ایم پی اے سکندر عرفان ،سابق صوبائی وزیر حاجی زرشید خان ایڈوکیٹ اور دیگر رہنما کارکن اور عمائدین علاقہ اور مرحوم کے رشتہ دار بھی موجود تھے انہوں نے مرحوم کے صاحبزادہ حسن سر دار اور صدام سر دار کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ سردار محمد سیکرٹری ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے ساری عمر باچا خان بابا کی تحریک کے لئے وقف کر رکھی تھی پارٹی کے لئے ان کی بڑی خدمات تھی پارٹی میں اہم عہدوں پر فائز رہے پختونوں کے لئے ان کا مثالی کر دار ہے پارٹی کاز کے لئے سختیاں بھی بر داشت کی تھی انہوں نے کہا کہ سردار محمد سیکرٹری نے مارشلاء کے دور میں پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان کے ساتھ مشترکہ جیل بھی کاٹی تھی ۔