وزیراعظم نے عوام کے دل جیت کراقتدارحاصل کیا،اسلم ابڑو

وزیراعظم نے عوام کے دل جیت کراقتدارحاصل کیا،اسلم ابڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) میاں نوازشریف نے زرداری سے نہیں20کروڑعوام کے دل جیت کراقتدار حاصل کیاجوپیپلزپارٹی سے ہزاردرجے بہترملکی نظام چلارہے ہیں,حکومت کوہرمحاذپرناکامی کاطعنہ دینے والے اپنے اورموجودہ دورحکومت کا موازنہ اوراپنی آنکھوں کاعلاج کرائیں، ریڈ کارپٹ پرڈکٹیٹر کو گارڈ آف آنر دینے والوں کامیاں نوازشریف پرجمہوریت کاخانہ خراب کرنے کاالزام چورمچائے شورکے مترادف ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوپارلیمنٹ میںآئیںیاباہرجائیں مسلم لیگ ن کی حکومت کواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پرجھوٹے الزامات عائد کرنے اقتدارکی کرسی نہیں ملے گی اس کے لئے ملک وقوم کی عملی خدمت کرناہوگی۔ اسلم ابڑونے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوام کی قابل اعتمادجماعت ہے مخالفین کے پراپیگنڈہ سے عوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ۔