او ایم ڈی کے لئے ’’پاکستان میڈیا ایجنسی آف دی اےئر‘‘ ایوارڈ

او ایم ڈی کے لئے ’’پاکستان میڈیا ایجنسی آف دی اےئر‘‘ ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)اومنی کام میڈیا گروپ کے جزو،او ایم ڈی پاکستان نے 30نومبر2016کو کیمپین ایشیاء پیسفک ایجنسی آف دی اےئر ایوارڈ 2016میں پاکستان میڈیا ایجنسی آف دی اےئر،کا باوقار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کیمپین ایشیاء ایجنسی آف دی اےئر ایوارڈ ز میں او ایم ڈی پاکستان کا یہ مسلسل تیسرا ایوارڈ ہے لیکن اب پہلی مرتبہ’’گولڈ‘‘ کا انعام حاصل کیا۔2016میں او ایم ڈی پاکستان کو یہ اعزاز اپنی مستحکم بزنس کارکردگی کے باعث حاصل ہوا ہے جس میں او ایم ڈی نے لاتعدادنمایاں و ممتاز کلائنٹس کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے100فیصد موجودہ کلائنٹس کوگروپ سے وابستہ بھی رکھا ہے۔ٹیم کلائنٹس کو فراہم کی جانے والی اپنی تخلیقی صلاحیت،جدت،اعلیٰ خدمات،شفافیت اور اپنے بھر پور عزم پر فخر کرتی ہے۔اومنی کا م میڈیا گروپ ایشیاء پیسفک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چیو ک چیانگ نے کہا’’او ایم ڈی پاکستان ہمارے ریجن میں اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ ایک انتہائی مستحکم عملے کی حیثیت رکھتاہے اور ہم اس سال ان کی کارکردگی اور فروغ پر انتہائی فخر کرتے ہیں‘‘۔اوایم ڈی ایشیاء پیسفک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفن لی نے فخریہ طور پر کہا کہ او ایم ڈی پاکستان نے پھر سے کامیابی حاصل کی اور اس دفعہ اعلیٰ ترین اور قابلِ رشک ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ہر سال ہم اعلیٰ معیار کے ایک نئے مقام پر پہنچ رہے ہیں۔یہ ایوارڈ نہ صرف ایجنسی کی اعلیٰ کارکردگی کی عکاسی کرتاہے بلکہ اپنے تمام کلائنٹس کے بھر پور تعاون کا غمازبھی ہے جو او ایم ڈی پاکستان کو معمول کی تخلیقی صلاحیتوں سے کہیں آگے بڑھ کر خدمات کی فراہمی کاموقع دیتا ہے۔او ایم ڈی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر دارا بشیر خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اس بار گولڈ کا اعزاز اس بات کا اظہار ہے کہ ہمارے کلائنٹس ہماری صلاحتیوں کا اعتراف اور ہم پربھرپوراعتماد کرتے ہیں،ان کی بھرپور معاونت اور ہمارے بے مثال استعداد کے عزم کے بغیر اس کا حصول ناممکن تھا۔ ہمارے لئے ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔کیمپین ایشیاء پیسفک آف دی اےئر کااعزاز ایشیاء پیسفک کی ایڈورٹائزنگ اور کمیونیکیشن انڈسٹریز میں متاثر کن قیادت، اعلی انتظامی صلاحیتوں ،نمایاں بزنس کا کردگی اور مجموعی کا میابیوں کی عکاسی کرتاہے۔