مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم بشیرعادل بلامقابلہ صدرمنتخب

مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم بشیرعادل بلامقابلہ صدرمنتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) مردان پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم بشیرعادل بلامقابلہ صدرجبکہ محمد جمال ہوتی جنر ل سیکرٹری منتخب ہوگئے نوٹی فیکشن جاری کردیاگیا پریس کلب کے سال 2017کے انتخابات عمران یونس اورفقیر حسین ہوتی کی نگرانی میں مکمل ہوئے مدمقابل امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب قرارپائے منتخب عہدیداروں میں ایم بشیرعادل (جنگ) صدر ،بخت محمد (آج نیوز )نائب صدرمحمد جمال ہوتی (ڈان ) جنرل سیکرٹری ،یوسف خان مایار(اوصاف) جائنٹ سیکرٹری جبکہ پرویز شاہین(جہاد) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے الیکشن نگران نے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ۔دریں اثناء پریس کلب کے سابق صدور حاجی محمد شفیع ، مسرت عاصی اور لطف اللہ لطف نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باددیتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔