الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کی تنظیم اور حلف برداری مکمل

الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کی تنظیم اور حلف برداری مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کی تنظیم اور حلف برداری مکمل سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ الحاج عالم زیب مردان میگا مارٹ سینئر نائب صدر،محمد عمر الخیر شادی ہال،پرنسپل محمد یوسف نائب صدور اورحاجی محمد الطاف جنرل سیکر ٹری منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں عطاء الرحمان ایڈوکیٹ،جاوید محمد خان،رحمت اللہ چیرمین،سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ باچہ،حاجی معز اللہ خان،محمد اقبال ریٹائرڈ سیشن جج ،مہر گل کھٹانہ،ملک سلیم خان ہوتی اور پرویز بابونائب صدور تحصیل کونسلر محمد سلیم باچہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،جواد اللہ خٹک ڈیزاسٹر منیجمنٹ انچارج،حاجی احمد علی فانی جائنٹ سیکرٹری،محمد حارث بشیر کوارڈینیشن سیکرٹری،عطا ء اللہ محسن ریسورس موبلائزر،سید غفار سیکرٹری مالیات اور مراد علی مہمند سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے اس موقع پر الخیر شادی ہال میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور قائدین نے شرکت کی الخدمت فاونڈیشن کے صو بائی صدر خالد وقاص چمکنی اور ضلع مردان کے امیر سابق ایم این اے مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اس موقع پر مردان میگا مارٹ کے حاجی عالم زیب اور مشتاق سیماب نے 40لاکھ روپے کے دو ایمبولنس الخدمت فاونڈیشن کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے35 معذور افراد کو ویل چیئر،80یتیم بچوں کو وینٹر سیزن پیکج دیا گیا اور 10یتیم طلباء کو پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا