مٹہ‘ تحصیلدار اور آئی ڈی او کا بازار کا اچانک دورہ

مٹہ‘ تحصیلدار اور آئی ڈی او کا بازار کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) تحصیلدار مٹہ شاکراللہ خان اور DO Iمحمد اخلاق کا مٹہ بازار پر اچانک دورہ ،متعدد دوکاندار وں پر جرمانہ عائد تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیلدار مٹہ شاکراللہ خان او ر ائی ڈی اواوگرا محمد اخلاق نے ڈی سی کے ہدایت پر مٹہ بازار کا اچانک دورہ کیا ۔اسی موقع پر انہوں نے مختلف دوکانوں کو جن میں مرغی فروش،سبزی فروش ،کریانہ سٹوراور قصائیوں سمیت 22,23 دکانوں پر صفائی نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ بیشتر دوکانداروں کو واررننگ دی۔ اسکے علاوہ انہوں نے گیس فلنگ دکانوں کا بھی دورہ کیا اور فائیر اسٹنگویشرنہ رکھنے کے وجہ پر ان سب پر بھی بھاری جرمانے عائد کئے۔مٹہ بازار میں دورے کے دوران انہوں نے سڑک کے کنارے دوکانداروں کو سختی کیساتھ وارننگ دئے کہ وہ سڑک کے کنارے تجاوزات کو ہٹائے ورنہ اگلے مرتبہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔اس موقع پر ان کے ساتھ مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی اور شاہ ولی خان بھی موجود تھے۔