پروفیسرڈاکٹر ظفر معین نصرنے پنجاب یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پروفیسرڈاکٹر ظفر معین نصرنے پنجاب یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف معیشت دان پروفیسرڈاکٹر ظفر معین نصر نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بدھ کو وائس چانسلر آفس آکر جوائننگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین نصر نے امریکہ کی کنساس سٹیٹ یونیورسٹی سے اکنامکس کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے شعبے میں وہ تعلیم و تدریس ، تحقیق اور ایجوکیشن مینجمنٹ کا 33 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے تعلیمی کرئیر میں انہیں بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف میں وزٹینگ سکالر کے طور پر بھی تعینات رہے۔ ڈاکٹر ظفر معین نصر منسٹری آف لیبر میں دو سال تک بطور ڈائریکٹر پالیسیز تعینات رہے۔وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سربراہ بھی رہے۔ حال ہی میں وہ متحدہ عرب امارات کی معروف یونیورسٹی امریکن یونیورسٹی میں کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین تعینات تھے۔