شبقدر‘ گرڈ سٹیشن سے لگنے والی آگ سے بجلی سپلائی منقطع

شبقدر‘ گرڈ سٹیشن سے لگنے والی آگ سے بجلی سپلائی منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر گریڈ سٹیشن میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے مہمند ایجنسی اور شبقدر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بند ہے جس کے باعث عام عوام سمیت کاروباری حلقے بری طرح متاثر ہے دوسری جانب ایڈیشنل چیف انجنیر پیسکو (گریڈ سٹیشنز) کے مطابق مرمتی کا م پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹے میں مہمند ایجنسی اور شبقدر میں جزوی طور پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر گریڈ سٹیشن میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے نہ صرف پورے تحصیل شبقدر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ 24 گھنٹے سے بند ہے بلکہ شبقدر گریڈ سٹیشن سے مہمند ایجنسی کو بجلی کی سپلائی دینے والی 132 کے وی ٹرانسمشن لائن بھی بند ہے جس سے پورے ایجنسی میں بجلی کی سپلائی بند ہے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شبقدر اور مہمند ایجنسی کے عوام سمیت تمام کارباری حلقے بری طرح متاثر ہے شبقدر گریڈ سٹیشن میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے چیف انجنیر پیسکو (گریڈ سٹیشنز ) عبدالکریم خٹک نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کی آگ سے نہ صرف بجلی کے 8 پینلز مکمل طور پر جل گئے ہیں بلکہ تما م کیبلزز بھی جل کر ناکارہ ہو چکے ہیں جس وجہ سے مین ٹرامیشن لائن سے گریڈ کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ان کیبلز اور پینلز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ 24گھنٹے میں متاثرہ 7 فیڈرز کے علاوہ مہمند ایجنسی کی بجلی جزوی طور پر بحال کی جائے گی تاہم تمام مرمتی کا م ایک ہفتے تک مکمل کیا جائے گا ۔