مردان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 16 گرفتار

مردان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 16 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 16مشتبہ افراد گرفتارکرلیاگیا29ان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ ومنشیات بھی برآمدکرلیاگیاڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان،ایس ایچ اوتھانہ سٹی سب انسپکٹر مقدم خان کی قیادت میں پولیس نفری سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔ تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگاکر 16مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔320مکانات چیک کئے گئے، 29 ان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہو کر 70افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس سرچ آپریشن کے دوران01 عدد پستول بمعہ متعدد کارتوس برآمد ہوا،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1015 گرام چرس بھی برآمدکیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے52 مشتبہ افراد اور57مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا ،11افراد کو زیر دفعہ 107/151اور05افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔