سابق حکمرانوں نے خدمت کی بجائے کرپشن کو ترجیح دی‘ تحصیل ناظم بونیر

سابق حکمرانوں نے خدمت کی بجائے کرپشن کو ترجیح دی‘ تحصیل ناظم بونیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر کے تحصیل ناظم اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنر ل سیکرٹری مولانا سعیدالرحمان مفکر نے کہاہے کہ ماضی میں ممبران اسمبلی نے عوامی منصوبوں کی بجائے کرپشن کو ترجیح دی تھی جس کی وجہ سے اس دور جدید میں عوام پینے کی صاف پانی ،سڑکوں اور دیگر سہولیات سے محروم ہے ۔مگر جمعیت علماء اسلام کی اقتدار میں انے کے بعد حلقہ پی کے 79 کے ایم پی اے مفتی فضل غفور نے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ۔ہم عوام کی ووٹوں سے منتحب ہوئی ہے اور عوام کی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔شڑ شموں تنگے اور تودہ چینہ کے سینکڑوں گھرانے پینے کے صاف پانی سے محروم تھے جس پر ایم پی اے مفتی غفور نے اپنے فنڈ چالیس لاکھ روپے مختص کرکے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،ترقیاتی منصوبے کسی پر احسان نہیں ہے ۔بلکہ یہ ہمارا فرض ہے اور انشاء للہ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے منصوبے دیگر علاقوں میں شروع کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شڑ شموں تنگے میں واٹر سپلائی سکیم کے افتتاحی تقریب سے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر جے یو ائی تحصیل ڈگر کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ ، یو نین کونسل اباخیل کے ناظم حافظ صدیق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عارف اللہ ،مولانا انور سید اور مولانا محمد رضاء بھی موجود تھے ۔یہ منصوبہ چالیس لاکھ روپے سے مکمل ہوگا ۔ مولانا سعیدالرحمان مفکر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے ۔جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے سابق ادوار میں کرپشن کی انتہاء کرکے عوام کی مسائل پر کو ئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ صوبائی حکومت جے یو ائی کے ایم پی اے مولانا فضل غفور کے ساتھ اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کررہی ہے مگر اسکے باوجود اپنے محدود فنڈ میں انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور ائندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے عوام نے جے یو ائی پر اعتماد کا اظہار کرکے یہاں سے جے یو ائی کے ایم پی اے اور تحصیل ڈگر کا ناظم اپنے ووٹوں سے منتحب کیاہے ۔علماء کا تعلق عوام کے عام طبقے سے ہے اور ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے جبکہ سابق دور میں خان خوانین جو یہاں سے منتحب ہوئے تھے ۔منتحب ہونے کے بعد یہی لوگ اپنے حلقہ میں کم جبکہ پشاور میں زیادہ وقت گزار تے تھے ،اس موقع پر مولانا سعیدالرحمان مفکر نے واٹر سپلائی سکیم کا باظابطہ افتتاح کیا جس سے شڑ شموں تنگے اور تودہ چینہ کے چار سو کے قریب گھرانے مستفید ہوں گے ۔