نیشنل بینک ٹانک مین برانچ میں خود ساختہ قوانین نافذ

نیشنل بینک ٹانک مین برانچ میں خود ساختہ قوانین نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)نیشنل بینک ٹانک مین برانچ میں خود ساختہ قوانین نافذ مقررہ وقت سے پہلے بینک کو صارفین کے لئے بند کرنا روزانہ معمول بن گیا سیکورٹی پر معمور اھلکاروں کے ہاتھوں اکا ؤنٹ ھولڈروں کی تذلیل کی جاتی ہے گزشتہ روز تقریبآ دو بجے کی وقت اکاوٹنٹ نمبر 125-3 کا صارف اپنے اکاؤنٹ میں چیک جمع کرنے کیلئے جب نیشنل بینک ٹانک مین برانچ کے گیٹ پر پہنچا تو سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار حمید نے صارف کو بینک جانے نہ دیا بلکہ پولیس اھلکار نے نہ صرف صارف سے بدتمیزی کی بلکہ سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیکر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن موقع پر موجود دیگر بینک عملہ نے مداخلت کرکے پولیس اہلکار کو قابو کر لیا واقع کی اطلاع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک رسول شاہ کو ملنے پر ڈی پی او نے بینک پر تعینات اہلکار حمید کو فوری طو پر لائن حاضر کر کے واقع کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔قبائلی رہنما اے ڈی خان محسود نے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک رسول شاہ کو پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے نیشنل بینک کے ایم ڈی سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ ٹانک مین برانچ کے مینجر کو فوری طور پر ھٹا کر بینک میں نافذ العمل ان کے خود ساختہ قوانین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بینک اکاؤنٹ ھولڈروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لی جا سکتی ہے