سہ روزہ فیملی گالا سے عوام کو تفریحی کی بہترین سہولتیں میسر آگئیں گی:ڈی سی نوشہرہ

سہ روزہ فیملی گالا سے عوام کو تفریحی کی بہترین سہولتیں میسر آگئیں گی:ڈی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمدسکندر زیشان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس چیئرمین کاشف ترکئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ جناح پارک میں ہونے والے تین روزہ فیملی گالا کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس کیلئے دو کنٹرول رومز مقرر کردئیے گئے ہیں تاکہ جناح پارک آنے والے فیملیز کو تحفظ فراہم کیاجاسکے صوبائی حکومت کی تعاون سے ضلعی حکومت عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں فیملی گالا کا افتتاح کل 30دسمبر ضلعی ناظم اعلیٰ لیاقت خان خٹک کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جناح پارک نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہونے والا فیملی گالا کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ ،ضلعی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخوا ٹورایزم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیاجارہا ہے اس پروگرام میں فوڈ فیسٹول، شوپنگ سٹریٹ، کلچرشو، کڈز ٹاؤن، میوزکل نائٹ، تمبولہ نائٹ اور خصوصی طورپر نئے سال کے آغاز کیلئے آتش بازی بھی شامل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فیملی گالا میں صرف فیملی اور خواتین شرکت کرسکیں گے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے جس سے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ کے عوام کو بہترین تفریح میسر ہوسکے گی ۔