میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا کے خلا ف میچ میں اظہر علی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا کے خلا ف میچ میں اظہر علی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے
میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا کے خلا ف میچ میں اظہر علی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) میلبور ن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران اظہر علی زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبورن کرکٹ  گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران 109 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ یاسر شاہ کے اوور کی پانچویں گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے لیگ سائیڈ پر زوردار شارٹ کھیلی جو سیدھی شارٹ لیگ پر کھڑے اظہر علی کے سر پر لگی اور اظہر علی زخمی ہو کر زمین پر گر گئے تاہم ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اظہر علی زیادہ چوٹ سے محفوظ رہے۔

قومی ٹیم کے میڈیکل سٹاف نے اظہر علی کو فوری طبی امداد دی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ میتھیو ویڈ کی جانب جانب سے اظہر علی سے معذرت کی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اظہر علی کے ہیلمٹ سے لگنے کے بعد گیند وہاب ریاض کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق میتھیو ویڈ آؤٹ قرار نہیں پائے لیکن امید ہے کہ آئندہ برس لاگو ہونے والے آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق اس طرح کا کیچ بلے باز کو پویلین رخصت کر دے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -