ہالی ووڈ اداکارہ ڈیبی رینولڈز اپنی بیٹی کیری فشر کی وفات کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیبی رینولڈز اپنی بیٹی کیری فشر کی وفات کے چند گھنٹوں بعد ...
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیبی رینولڈز اپنی بیٹی کیری فشر کی وفات کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہالی ووڈ لیجنڈاداکارہ ڈیبی رینولڈز اپنی بیٹی کی وفات کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی ۔

ڈیلی میل کے مطابق 84سالہ ڈیبی رینولڈز اپنی نوجوان بیٹی اور اداکارہ کیری فشر کی ہلاکت کے ایک روز بعد فالج کا شکار ہو کر انتقال کر گئی ۔
اداکارہ کے بیٹے ٹوڈ فیشر نے والدہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کیری فشر کی آخری رسومات کی پلاننگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔
ٹوڈ فشر کا کہنا تھا کہ کیری فشر کی ہلاکت کے بعد والدہ گہرے صدمے کا شکار تھیں اور بار بار ایک ہی فقرہ دہرا رہی تھیں کہ وہ کیری فشر کے پاس جانا چاہتی ہیں ۔ ”آج صبح بھی ڈیبی رینولڈز نے یہی فقرہ دہرایا جس کے 15منٹ بعد انہیں فالج کا اٹیک ہوا “۔
جمعے کے رو ز یہ خبر آئی تھی کی لندن سے لاس اینجلس آتے ہوئے دوران پروازکیری فشر لندن کو دل کا دورہ پڑا تاہم بعد میں انکی حالت ٹھیک ہو گئی تھی مگر دو روز بعد وہ انتقال کر گئیں ۔

مزید :

تفریح -