اگلے ماہ کے آغاز میں لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے :محکمہ موسمیات

اگلے ماہ کے آغاز میں لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ...
اگلے ماہ کے آغاز میں لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے :محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم اگلے ماہ کی 6,5اور سات تاریخ کو لاہور سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بارش ہو نے کا امکان ہے جس سے ملک میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گا ۔ 

ترجمان محکمہ موسمیات غلام مرتضیٰ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ 2جنوری کو پاکستان میں داخل ہو گا ۔اگر ہواﺅں کے مقامی سسٹم نے سپورٹ دی تو ملک کے وسطی علاقوں میں بھی بارش ہو گی جس سے گردو غبار چھٹ جائے گا ۔

آسٹریلیا سے اظہر علی کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی 

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی08، گوپس، ہنزہ منفی06، گلگت منفی0 3، استور، بگروٹ منفی02)، بالائی خیبرپختونخواہ(دیر، پاراچنار منفی02، کالام منفی01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی03) ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 08، اسلام آباد 03، کراچی 14، پشاور 04، کوئٹہ 02،چترال 01، گلگت میں منفی 03اور ہنزہ میں منفی 06تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -