بالاکوٹ: تلہاٹہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق، 5 زخمی

بالاکوٹ: تلہاٹہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق، 5 زخمی
بالاکوٹ: تلہاٹہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق، 5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالاکوٹ کے علاقے تلہاٹہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ۔

ایکسپریس نویز کے مطابق تلہاٹہ کے قریب سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور اتنے ہی زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک لاشوں کو نہیں نکالا جا سکا ۔

میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا کے خلا ف میچ میں اظہر علی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیپ میں سیاح سوار تھے جو بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی اور مقامی افراد نے امدادی ٹیموں کو طلب کیا جنہوں نے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے مگر ابھی تک انکی شناخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔امدادی کارکن لاشیں کو نکالنے میں مصروف ہیں ۔

مزید :

مانسہرہ -