سی این جی مالکان نے اختیار ملنے کے بعد من مانیا ں شروع کردیں ،سندھ بھر میں سی این جی کے نرخوں میں اضافہ

سی این جی مالکان نے اختیار ملنے کے بعد من مانیا ں شروع کردیں ،سندھ بھر میں سی ...
سی این جی مالکان نے اختیار ملنے کے بعد من مانیا ں شروع کردیں ،سندھ بھر میں سی این جی کے نرخوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی این جی کے مالکان کو نرخ مقرر کرنے کا اختیار ملتے ہی سندھ میں سی این جی مہنگی ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی این جی کی قیمتوں کے تعین میں سی این جی مالکان نے من مانیاں شروع کردیں اور سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں 3روپے سے ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ ہوگیا ۔سی این جی مالکان کی جانب سے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 71روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد ہر سی این جی اسٹیشن مالک مرضی کے مطابق نرخ مقرر کر سکتا ہے ۔

راحیل شریف اس وقت سعودی عرب میں کیا کر رہے ہیں اور واپس کب آئیں گے ؟سعودی عرب کی جانب سے پیشکش کے بعد مزید ہنگامہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

مزید :

بزنس -