ایبٹ آباد میں کارکن نے تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون کی درگت بنا دی

ایبٹ آباد میں کارکن نے تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون کی درگت بنا دی
ایبٹ آباد میں کارکن نے تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون کی درگت بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایبٹ آباد میںایک کارکن نے اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون کی پٹائی کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے جلال باباآڈیٹوریم میں صحت و  انصاف کارڈز کی تقسیم کی تقریب جاری تھی اور ایم این اےڈاکٹر اظہر جدون بھی سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے سٹیج پر موجود ایک کارکن نے ان پر حملہ کر دیا ۔

پیپلز پارٹی کو دھچکا، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کی رکنیت ختم 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے اظہر جدون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی ۔ ا س دوران صوبائی وزیر شہرام ترکئی ، وزیر خوراک قلندر لودھی اور مشتاق غنی بھی سٹیج پر ہی موجود تھے تاہم لوگوں نے بیچ بچاﺅ کر ا کے ایم این اے کی خلاصی کرائی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے اظہر جدون پر حملہ کرنے والے نوجوان کارکن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے یہ اقدام کس رنجش کی وجہ سے اٹھایا ۔

مزید :

ایبٹ آباد -