پی آئی اے کی پرواز کو اسلام آباد سے کراچی جانے سے پہلے فنی خرابی کے باعث روک لیا گیا ،جہاز میں عمران خان بھی سوار تھے

پی آئی اے کی پرواز کو اسلام آباد سے کراچی جانے سے پہلے فنی خرابی کے باعث روک ...
پی آئی اے کی پرواز کو اسلام آباد سے کراچی جانے سے پہلے فنی خرابی کے باعث روک لیا گیا ،جہاز میں عمران خان بھی سوار تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روک لیا گیا ،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی اس میں سوار تھے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 301کو صبح 10بجے اڑان بھرنا تھی لیکن طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز تاخیر سے 12بجکر 40منٹ پر روانہ ہوئی ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی اسی پرواز میں کراچی گئے جہاں انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیا د رکھنا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر بھی جائیں گے اور وہ کراچی میں پارٹی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید :

قومی -