سوشل میڈیا پر صدر، وزیراعظم، نامزد چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈہ، اٹارنی جنرل کے خط پر چودھری نثار نے ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیدیا

سوشل میڈیا پر صدر، وزیراعظم، نامزد چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈہ، اٹارنی جنرل ...
سوشل میڈیا پر صدر، وزیراعظم، نامزد چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈہ، اٹارنی جنرل کے خط پر چودھری نثار نے ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی صدر ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی تصاویر اور کیپشن کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افراد کی کردارکشی اور بے بنیاد پراپیگنڈے سے متعلق وزارت قانون و انصاف، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے لکھے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ ویب سائٹس پر انفرادی اور گروپس کی جانب سے تصاویری اور تحریری مواد کی تشہیر کی جارہی ہے اور حکمران شخصیات کا نامزد چیف جسٹس سے تعلق جوڑ کر غلط تاثر قائم کیا جارہا ہے۔ یہ ایک آئینی ادارے سپریم کورٹ کی ساکھ، آئینی عہدے کو بدنام کرنے کی سازش ہے جو قابل سزا جرم ہے۔ ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

مشرف پر بھروسہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی: ڈاکٹر عبدالقدیر

دریں اثناءوزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے اٹارنی جنرل کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد چیف جسٹس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیدیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جھوٹی تصویر کے پیچھے جو بھی ہے، اسے اقوام کے سامنے لایا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -