طیارہ حادثہ: فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس، وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کر کے واپس بھجوا دیا

طیارہ حادثہ: فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس، وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کر کے واپس ...
طیارہ حادثہ: فرانسیسی کمپنی نے بلیک باکس، وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کر کے واپس بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کو ڈ کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرابی طیارے کے انجن میں ہوئی جس کے سبب حادثہ ہوا۔ فرانسیسی کمپنی بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرکے اسے واپس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا حادثہ دورانِ پروازانجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے سبب پیش آیا پائلٹ نے پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور کو خرابی سے آگاہ بھی کیا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن کی تحقیقاتی کمیٹی اور طیارے کی انجن ساز کمپنی نے مفصل تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -