پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے چین بھارت کو کافی پیچھے چھوڑدیا: فوربز

پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے چین بھارت کو کافی پیچھے چھوڑدیا: فوربز
پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے چین بھارت کو کافی پیچھے چھوڑدیا: فوربز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آئی این پی) بین الاقوامی معروف جریدے فوربز کی پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ 2016ءمیں پاکستان کی معیشت میں 6 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد رہ گئی، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2009ءسے اب تک 400 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔

میگزین کے مطابق پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے بہتر کارکردگی کی بدولت ہمسایہ ممالک چین اور بھارت کی سٹاک مارکیٹوں کو کافی پیچھے چھوڑدیا ہے، سٹاک مارکیٹ کی ترقی کی وجہ معاشی ماحول میں بہتری، شرح نمو میں اضافہ، شرح سود اور مہنگائی میں کمی ہے۔ 10 سال کیلئے جاری کیا جانے والا حکومتی بانڈ 8 فیصد ریٹ پر جاری کیاگ یا جو اس سے قبل جاری کئے گئے بانڈ کے ریٹ 12.5 فیصد سے 8 فیصد، چین کی سٹاک مارکیٹ نے 10.28 فیصد جبکہ بھارت کی سٹاک مارکیٹ نے 0.93 فیصد شرح سے ترقی کی۔

مزید :

بزنس -