زرداری کی عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان سے ملاقات کیلئے سردار گڑھ آمد

زرداری کی عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان سے ملاقات کیلئے سردار گڑھ آمد
زرداری کی عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان سے ملاقات کیلئے سردار گڑھ آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورماتھیلو  (ویب ڈیسک) سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری عرب امارات کے وزیر تعلیم شیخ نیہان بن مبارک النیہان اور مہر برادران سے ملاقات کیلئے سردار گڑھ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔ ان کے ہمراہ وزیر زراعت سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ آصف زرداری عرب شہزادوں کے لگائے گئے کیمپ پہنچے اور عرب شہزادے شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر مہر کی دعوت پر گھوٹکی سے 50 کلومیٹر دور سردار گڑھ میں سفاری پارک بنگلے پر پہنچے جہاں پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور مہر گروپ کے سربراہ علی گوہر خان مہر، سابق وزیراعلیٰ سندھ و پی پی ایم این اے علی محمد خان مہر، صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر، سابق صوبائی وزیر زراعت سندھ پی پی ایم اے علی نواز عرف راجا خان مہر، ضلع کونسل گھوٹکی کے چیئرمین حاجی خان مہر ودیگر نے آصف علی زرداری کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے ایم این اے علی گوہر مہر سے تنہائی میں ایک گھنٹہ ملاقات کی اور ضلع گھوٹکی کیس یاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

مزید :

قومی -