ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ دے مارا

ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ دے مارا
ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ دے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی نادرن کے کوچ باسط علی نے سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تنقید کرنے پر تھپڑ ماردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سوئی گیس کی ٹیمیں میچ کھیل رہی تھیں جہاں انٹرنیشنل کھلاڑی محمود حامد بھی گئے ۔اسٹیڈیم میں محمود حامد کسی دوست سے بات کر رہے تھے کہ باسط علی انتہائی غصے کی عالم میں ان کے پاس پہنچے اور اچانک انہیں تھپڑ مار دیا ۔باسط علی نے خود پر تنقید کرنے پر محمود حامد کو تھپڑ مارا ۔محمود حامدنے نجی نیوز چینل جیو سوپر کے پروگرام میں ویمنز اور انڈر 19ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی تھی جس پر باسط علی نے کہا تھا کہ وہ خود پر تنقید کرنے والوں سے برا سلوک کریں گے ۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمود حامد نے بتا یا کہ باسط علی نے اچانک آکر تھپڑ مارا اور کہا کہ میرے پر بہت زیادہ تنقید کر رہے ہو ۔انہوں نے کہا کہ باسط علی اب نارمل انسان ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی حرکتیں کرتے ہیں ۔

جب میں حاملہ تھی تو عامر کی بہن نے مجھ پر شدید تشدد کیا : فریال مخدوم نے ایک اور دعویٰ کر دیا

مزید :

کھیل -