شام میں روسی سفارتخانے پر راکٹ حملہ ہو گیا

شام میں روسی سفارتخانے پر راکٹ حملہ ہو گیا
شام میں روسی سفارتخانے پر راکٹ حملہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کے داراحکومت دمشق میں دہشت گردوں نے روسی سفارت خانے پر حملہ کردیا ،روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیل کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام میں سفارتخانے پر دو بار راکٹ حملے کیے گئے جو اشتعا ل انگیزی اور شام میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک راکٹ سفارت خانے کے آڈیٹوریم کی عمارت میں گرا جبکہ دوسرا راکٹ سفارتی کمیشن کے قریب گرا ہے یہ راکٹ حملے اس وقت کیے گئے جب علاقے میں روسی ٹیمیں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا آپریشن کر رہی تھیں ۔واضح رہے کہ 2015کے بعد دمشق میں قائم روسی سفارتخانے پر متعدد بار راکٹ حملے ہو چکے ہیں.