ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے : رہنما تحریک انصاف چودھری سرور

ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے : رہنما تحریک انصاف ...
ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے : رہنما تحریک انصاف چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے ۔احتساب کے معاملے میں کوئی مقدس گائے نہیں بلکہ سب کا مکمل اور شفاف احتساب ہونا چاہئیے۔ 

لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوری انداز میں احتجاج کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا کیونکہ عمران خان کی قیادت میں ہم اقتدار نہیں بلکہ ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور سب کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ انکو ہرصورت کر پشن کا حساب دینا ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے 3مبینہ سہولت کاروں کو رہا کر دیا

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام کیساتھ اور عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں۔کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف عوامی عدالت سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں ناکامیوں کے جتنے بھی ریکارڈ قائم ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں کر پشن کر نیوالے کی سیاست کو عوام ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔

مزید :

لاہور -