سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ ،کہانی میں نیا موڑ آ گیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ ،کہانی ...
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ ،کہانی میں نیا موڑ آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی اورسابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد کے درمیان تنازعے کی کہانی میں نیا موڑ آگیا ،دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر جھوٹا ہونے کے الزامات عائد کرنا شروع کردئیے ۔محمود حامد نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں باسط علی نے تھپڑ مارا جبکہ دوسری جانب باسط علی کا کہنا ہے کہ محمود حامد کو تھپڑ نہیں مارا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سوئی گیس کی ٹیموں کا میچ جاری تھا جس دیکھنے محمود حامد بھی آئے تو وہاں پہلے سے موجود سوئی نادرن کے کوچ باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ مار دیا ۔جس کے بعد محمود حامد نے بتا یا کہ وہ اسٹیڈیم میں اپنے دوست عتیق کے ساتھ کھڑے تھے تو باسط علی نے اچانک آکر انہیں تھپڑ دے مارا ۔دوسری جانب باسط علی نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،میں نے محمود حامد کو تھپڑ نہیں مارا ۔باسط علی کی جانب سے الزام کو مسترد کیے جانے پر محمود حامد نے کہا کہ وہاں موجود دیگر لوگوں اور عتیق سے پوچھا جا سکتا ہے کہ حقیقت کیا ہے ۔

ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے سابق انٹر نیشنل کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ دے مارا

مزید :

کھیل -