کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم بھی شامل

کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم بھی شامل
کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم کو بھی شامل کرلیا جب کہ بیٹسمین کو مڈل آرڈر میں جگہ دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم کو بھی شامل کرلیا، انھیں مڈل آرڈر میں جگہ دی گئی ہے، بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سال کی بہترین ٹیم کی قیادت اپنے کپتان اسٹیون اسمتھ کے بجائے ویرات کوہلی کو تھمائی جنھیں آئی سی سی نے بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا تھا۔ سی اے کی ٹیم میں کوہلی، وارنر، کوئنٹین ڈی کک، اسمتھ، بابراعظم، مچل مارش، جوز بٹلر، جسپریت بمراہ اور عمران طاہر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -