اگر تحریک انصاف نے فیملی پلاننگ نہ کی تو انکے ووٹ بڑھ جائیں گے: لیگی رہنا اختر رسول کی منطق

اگر تحریک انصاف نے فیملی پلاننگ نہ کی تو انکے ووٹ بڑھ جائیں گے: لیگی رہنا اختر ...
اگر تحریک انصاف نے فیملی پلاننگ نہ کی تو انکے ووٹ بڑھ جائیں گے: لیگی رہنا اختر رسول کی منطق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما اختر رسول نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے فیملی پلاننگ نہ کی تو انکے ووٹ بڑھ جائیں گے۔

سماءٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور لیگی رہنما اختر رسول این اے 122سے منتخب نمائندوں سے ملاقات کرنے پہنچے تو اس دوران جب مائیک اختر رسول کے پاس آیا تو انہوں نے انوکھی منطق پیش کر دی ۔

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے 3مبینہ سہولت کاروں کو رہا کر دیا

انکا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ نے فیملی پلاننگ کر لی تو ہمارے ووٹ کم ہو جائیں گے اور تحریک انصاف کے ووٹ بڑھ جائیں گے ۔ ان کی یہ بات سن کر سپیکر سردار ایاز صادق سمیت دیگر شرکاءبھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ۔
اختر رسول کے بیان پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت گہری بات کی ہے تاہم مجھے نہیں لگتا کہ ن لیگیوں کی آبادی کم ہو گی ۔

مزید :

لاہور -